News. Jobs. Pictures. Videos. Fun. Live Streaming

Son of Lashkar Islam’s Head Mangal Bagh killed

5

باڑہ سپاہ میں موٹر سائکل سواروں نے کالعدم لشکر اسلام کے امیر  منگل باغ کے بیٹے اور دست راست کمانڈر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے

10730913_789851241078209_7305509758448745221_n

باڑہ سپاہ میں موٹر سائکل سواروں نے کالعدم لشکر اسلام کے امیر  منگل باغ کے بیٹے اور دست راست کمانڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔ پولیٹکل انتظامیہ باڑہ کے مطابق باڑہ کے علاقہ سپاہ سپین قبر میں سہہ پہرامیر منگل کا بیٹا اسرافیل اپنے کمانڈر ساتھی حنیف عرف گڈ ے کسی کام کی غرض سے کہی جارہے تھے کہ اچانک تھاک میں چپے مسلح موٹر سائکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوکر طبی امداد سے قبل دمتوڑ گئے ۔ قتل کی وجہ معلوم کرنے کے سلسلے میں اور واقعے کے بارے لشکر اسلام ذرائع سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔ ادھر اس واقعے کو مقامی لوگوں نے لشکر اسلام کے درمیان آپس میں اختلافات سے تعبیر کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے اس واقعے پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعض کمانڈروں کا منگل باغ کے بیٹے کے ساتھ کچھ ذاتی اختلافات تھے جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔

(27)

Comments are closed.